۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اظہار افسوس

حوزہ / ایران کے نامور عالم دین حجۃ الاسلام سید محمود دعائی کی رحلت پر حجۃ الاسلام شیخ محمدحسن جعفری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: حجۃ الاسلام سید محموددعائی  میرے قریبی دوستوں میں سے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نامور عالم دین حجۃ الاسلام سید محمود دعائی کی رحلت پر حجۃ الاسلام شیخ محمدحسن جعفری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: حجۃ الاسلام سید محموددعائی میرے قریبی دوستوں میں سے تھے۔ نجف اشرف سے ہی ہمارے درمیان گہرے تعلقات تھے۔ اس کے بعد بھی مرحوم کے ساتھ رابطہ رہا۔

انہوں نے کہا: مرحوم نے صحافتی میدان میں ایران کے مشہور اخبار روزنامہ اطلاعات کے ذریعے انقلابی اصولوں اور خط امام ورہبری کی ترویج میں اپنا کردار کیا۔ اعتدال کے ساتھ آخر عمر تک انقلاب کی راہ پر ثابت قدم رہے۔اس راہ میں قیدوبند اور مختلف سختیاں برداشت کی۔ان کی رحلت علمی ودینی حلقوں خصوصا اہل صحافت کے لیے بڑا نقصان ہے۔

میں ایک عزیز و گہرے دوست کے انتقال پر رہبر معظم انقلابِ اسلامی، فقہاء، علماء کرام، ایران کے انقلابی عوام خصوصا مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تسلیت وتعزیت عرض کرتاہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عنایت کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .