۱۹ آذر ۱۴۰۳ |۷ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 9, 2024
گرگانی

حوزہ/ آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: قرہ باغ میں جمہوریہ آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ سے اس علاقے کے سویلین افراد بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان واقعات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطرناک تکفیری افکار کے لوگ بھی وہاں داخل ہو گئے جو علاقے اور وہاں کے لوگوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرہ باغ کے افسوسناک واقعات کے بارے میں آیت اللہ علوی گرگانی نے پیغام صادر کیا ہے، جس کا متن اس طرح ہے:

بسمہٖ تعالیٰ

قرہ باغ کے واقعات میں وہاں کے سویلین افراد کو بہت زیادہ تکلیف اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان واقعات سے استفادہ کرتے ہوئے تکفیری افکار کے لوگ وہاں گھس گئے ہیں جو اس علاقے اور وہاں کے لوگوں کے لیے بہت خطرناک ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی ادارے وہاں کے لوگوں اور بالخصوص مسلمانوں کی خواہش کے مطابق فیصلے کریں کہ جن کی وجہ سے وہاں کا امن و سکون دوبارہ واپس لوٹ آئے اور خونریزی کا سد باب ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .