۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
الشيخ عبد الامير قبلان

حوزہ / آیت اللہ عبد الامیر قبلان نے ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ اقدام کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،لبنانی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے اسپیکر آیت اللہ عبد الامیر قبلان نے ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی کو دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے سرگرم ایک ممتاز سائنسدان کو نشانہ بنایا۔ یہ بزدلانہ کارروائی ایران کو سائنس اور ترقی کی راہ میں طاقت اور عزت وقار کے عناصر کے حصول سے کبھی نہیں روک سکے گی۔

لبنانی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے اسپیکر نے ڈاکٹر فخری زادہ کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ملت ایران خصوصاً شہید کے اہلخانہ اور اس کے دوستوں سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران طاقت کے ساتھ مجرموں کو منہ توڑ جواب دے گا، ایران صلاحیتوں اور مؤثر علمی اور سائنسی شخصیات سے بھرا ہوا ملک ہے جو پوری قوت ارادیت کے ساتھ سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے طاقت اور عزت وقار کے حصول کیلئے شہید فخری زادہ کی راہ پر گامزن رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .