۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
لبنان، شیخ جبری ایجوکیشنل کمپلیکس اور جامعہ المصطفی کے مابین باہمی تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط

حوزہ/ بیروت، باہمی تعاون کو مزید ترقی دینے کے لئے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی اور تبلیغی مرکز بیروت کے مابین مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت، باہمی تعاون کو مزید ترقی دینے کےلئے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی اور شیخ جبری ایجوکیشنل کمپلیکس (تبلیغی مرکز لبنان) کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، باہمی تعاون کے معاہدوں میں تجربات، علمی امکانات کی فراہمی، ثقافتی فروغ اور میڈیا سہولیات کو استعمال کرنے اور مشترکہ منصوبوں کا آغاز سمیت مہارتوں کی منتقلی اور تبلیغی مشن میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کیلئے دونوں فریقوں نے فریم ورک پر دستخط کر دیئے ہیں۔

اس ملاقات میں، جامعہ الزہراء کے سابق اور تہران میں جامعہ المصطفی کے موجودہ سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید جواد ہاشمیان سمیت جامعہ المصطفی شعبہ لبنان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمد حسین مہدوی مہر، تحریک امت لبنان کے سکریٹری جنرل شیخ عبد اللہ جبری اور تحریک توحید اسلامی لبنان کے سکریٹری جنرل شیخ بلال شعبان اور لبنان کی دیگر مذہبی شخصیات شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .