۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
شهادت تروریستی دانشمند هسته ای شهید محسن فخری زاده

حوزہ/ لبنانی وزارت خارجہ نے ایرانی جوہری سائنسدان شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں سے مل کر مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنانی وزارت خارجہ نے ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے اور تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مل کر  خطے کو بدترین حالات کی طرف دھکیلے جانے سے روکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل و غارت گری اور دہشت گردی کے واقعات تنازعات کو بڑھانے اور اسٹیبلشمنٹ کو درہم برہم کرنے کا اقدام ہے اور اس طرح کے جرائم بین الاقوامی قانون اور  بین الاقوامی معاہدوں کے تحت مذموم اور مسترد جرائم ہیں۔

آخر میں ، لبنان کی وزارت امور خارجہ نے کہا کہ ہم اس مجرمانہ عمل کے تناظر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت سمیت عوام اور خصوصاً شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .