۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ ماهر حمود رئیس اتحادیه جهانی علمای مقاومت

حوزہ/ شیخ ماہر حمود نے کہا کہ امت وحدت واتحاد، کھلی سوچ اور اسلامی عقائد کے ذریعے ترجیحات کے حصول کی  بنیاد پر سازشوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنان سے ،مزاحمتی علماء کونسل کے صدر شیخ ماہر حمود نے کہا کہ امت وحدت واتحاد ، کھلی سوچ اور اسلامی عقائد کے ذریعے ترجیحات کے حصول کی بنیاد پر سازشوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، لبنانی اسلامی تربیتی مرکز کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ایک وفد نے بین الاقوامی مزاحمتی علماء کونسل  کے صدر شیخ ماہر حمود سے ملاقات کی اور شامی مہاجرین کی امداد کے لئے کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس اجلاس میں شرکاء نے مختلف جہتوں سے صہیونی منصوبوں کے ساتھ عمومی صورتحال اور مزاحمت اور محاذ آرائی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ ماہر حمود نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ آئندہ کے بارے میں پراعتماد ہیں،کہا کہ  امت اسلامیہ وحدت و اتحاد ، کھلی ذہنیت و سوچ اور شریعت حنیفہ اور اسلامی عقائد کے ذریعے ترجیحات کی بنیاد پر  سازشوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .