۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
المنتصر

حوزہ/ یمنی ماہر سید سلیم المنتصر نے اپنی ایک خصوصی تحریر میں لکھا ہے کہ "شہید محسن فخری زادہ" صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید نہیں ہیں ، بلکہ وہ امت اسلامیہ کے شہید ہیں اور ان کے خون کا بدلہ دنیا کے تمام دیانتدار اور آزاد لوگوں کے کندھوں پر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یمنی ماہر تجزیہ نگار سید سلیم المنتصر نے "قتل بزدلوں اور ڈرپوک لوگوں کا اقدام" کے موضوع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے ادارے کو ایک خصوصی تحریر ارسال کیا ہے۔

تحریر کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

تہران کے مشرق میں جوہری سائنسی تحقیقاتی مرکز کے سربراہ ، عظیم ایرانی سائنسدان شہید الحاج محسن فخری زادہ کے قتل سے ، خطے میں مغربی شیطانی محور اور اس کے کرایہ دار فوجیوں کا خونی اور دہشت گردی کا طریقہ ظاہر ہوتا ہے ، اور اس بزدلانہ کارروائی کے تناظر میں صہیونی اور سعودی میڈیا میں خوشی کا اظہار اس امر کی عکاسی کرتا ہے۔

امریکہ اور صہیونی حکومت اور اس کے آلہ کار آل سعود ، النہیان اور آل خلیفہ میں، اسلامی جمہوریہ ایران کا براہ راست آمنا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے، لہذا آسمانی اور دنیا کے وضع کردہ تمام قوانین اور انسانی اقدار کی مخالفت کرتے ہوئے اقوام عالم کا محاصرہ،مختلف ممالک میں بحران پیدا کرنا اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور کمانڈروں کے قتل اور اپنے اہداف کے حصول کے لئے داعش جیسے  دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دے کر ، صرف مزاحمت و مقاومت کا محور ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں کے خلاف تخریبی اقدامات کرتے ہیں۔

اس قاتلانہ کارروائی نے سرمایہ داری اور آمریت کی شیطانی تنظیموں کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قانونی حیثیت کو مزید ثابت کردیا اور ایران کو اعلیٰ دفاعی صلاحیتوں کی تیاری کے لئے اچھی وجوہات فراہم کی گئیں جن کے ذریعے ایران استکبار جہاں کی غداری سے بچ سکتا ہے۔ 

اگر چہ ظاہری طور پر ایران نے اپنے ایک عظیم اور مایہ ناز سائنسدان کو کھو دیا ہے ، لیکن اس کے بعد بھی ایسے ہزاروں دیگر عظیم سائنسدان اور انجینئر ہیں جو کہ اس شعبے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور  فارغ التحصیل ہوں گے اور شہید کے راستے کو آگے بڑھانے کے ساتھ شہید کے مختلف پروگراموں اور پروجیکٹس کو مکمل کریں گے اور ایران کی جدید اور پیشرفتہ ٹیکنالوجی کا یہ عمل کبھی متأثر نہیں ہو سکتا۔

یہ ان لوگوں کے خلاف بہت بڑا انتقام ہو گا جو براہ راست اور بالواسطہ اس بزدلانہ قتل میں ملوث ہیں۔ دشمن سخت انتقام اور کارروائیوں کا دفاع نہیں کر پائیں گے ، کیونکہ انتقامی کارروائیاں کسی بھی سمت سے ہو سکتیں ہیں۔"شہید محسن فخری زادہ" صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید نہیں ہیں ، بلکہ وہ امت اسلامیہ کے شہید ہیں اور ان کے خون کا بدلہ دنیا کے تمام دیانتدار اور آزاد لوگوں کے کندھوں پر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .