۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وزارت امور خارجه روسیه

حوزہ/ روسی وزارت خارجہ نے ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرمانہ اقدام کا مقصد خطے کے استحکام کو متأثر کرنا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، روسی وزارت خارجہ نے ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرمانہ اقدام کا مقصد خطے کے استحکام کو متأثر کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو کو اس دہشت گردانہ کارروائی کی اشتعال انگیز نوعیت پر بہت تشویش ہے  اور یہ بات واضح ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد خطے کے استحکام میں خلل ڈالنا اور مزید کشیدگی پیدا کرنا تھا۔

روسی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا کہ اس قتل کی پشت پناہی کرنے والے اور جنہوں نے اسے سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی ان سب کو ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔

آخر میں ، روسی وزارت خارجہ نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں مزید تناؤ کو بڑھانے والے ان اقدامات سے باز رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .