۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
جامعہ روحانیت سندھ

حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا فدا حسين یزدانی نے کہا کہ جامعہ روحانیت سندھ ایک الہی تنظيم ہے اور یہی عزم ہے کہ اخلاص و عمل کو شعار بناکر اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھانے کی سرتوڑ کوششیں کی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز جمعہ مدرسہ امام مھدی براۓ طلاب پاکستان قم المقدس میں جامعہ روحانیت سندھ کے سابقہ صدور کے اعزاز میں ایک صمیمی نشست منعقد کی گئی جس میں قم المقدس میں موجود تمام سابقہ صدور نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، نشست میں تمام سابقہ صدور نے یکے بعد دیگرے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہر میدان میں ہمکاری کا اعلان کیا، مزید برآن اپنے مفید رائے مشورے اور اپنے تجربات منتقل کئے۔

آخر میں جامعہ روحانیت سندھ کے حالیہ صدر حجۃ الاسلام فدا حسین یزدانی نے اختتام کے موقعہ پر تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بحول و قوہ خدا و زیر سایہ قائم آل محمد علیہم السلام ہم اپنے بزرگان کے مشوروں اور تجربات کو مشعل راہ بناکر اخلاص کے ساتھ جامعہ روحانیت کی سربلندی کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .