۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید احمد رضوی

حوزہ/ اسرائیل پوری دنیا کے امن اور سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ ظلم نظر نہیں آتا جو اب تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور امریکہ اسرائیل کی حمایت و پشت پناہی کرکے انسانیت کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے معروف عالم دین، حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے اپنے ایک بیان میں دہشتگردانہ حملے میں وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن تنظیم کے سربراہ ‘محسن فخری زادہ’کے قتل کی مذمت کرتے ہو‏ئےکہا کہ ایرانی مایہ ناز ایٹمی سائنسدان کی شہادت، رواں سال میں در اصل دوسری بار اسلامی جمہوری ایران پر حملہ ہے، نیز یہ حملہ خطے اور فلسطین کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن اور سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ ظلم نظر نہیں آتا جو اب تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور امریکہ اسرائیل کی حمایت و پشت پناہی کرکے انسانیت کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔

سید احمد رضوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر محسن فخری زادہ  کی شہادت پر امام زمانه عج ملت ایران، مقام معظم رہبری اور شہید کے پسماندگان کی خدمت تسليت و تعزيت پيش کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .