۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
افطار پارٹی

حوزہ / امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان وفاقی جامعہ اردو یونٹ کراچی ڈویژن کی جانب سے 17 رمضان المبارک کو وفاقی جامعہ اردو گلشن کیمپس کراچی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان وفاقی جامعہ اردو یونٹ کراچی ڈویژن کی جانب سے 17 رمضان المبارک کو وفاقی جامعہ اردو گلشن کیمپس کراچی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تمام امامیہ سینئرز اور جونیئرز نے حصہ لیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے عملے اور دیگر طلبہ جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا۔ پروگرام میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن اور کراچی یونیورسٹی یونٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

معروف اسکالر علامہ علی نقی ہاشمی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اسلامی نوجوانوں کے موجودہ مسائل اور معاشرے میں ان کے فرائض پر لیکچر دیا۔

امامیہ طلباء نے نماز مغربین قبلہ علی نقی ہاشمی کی اقتداء میں پڑھی۔ آخر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ اردو یونٹ کی 6 ماہ کی پروگریس رپورٹ ویڈیو کلپ کی صورت میں پیش کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .