حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراقی عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے سینیگال کے شیعہ محقق و دانشور "سید محمد علی حیدرہ" سے اپنے دفتر کربلائے معلی میں ہونے والی ملاقات کے دوران مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی تبلیغ میں حکیمانہ اور میانہ رو طریقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انتہاپسندی سے اجتناب اور اسلامی وحدت کے فروغ پر تاکید کی۔
انہوں نے براعظم افریقہ میں صدر اسلام سے لے کر آج تک معارف تشیع کی اشاعت میں سادات اور ذریت اہل بیت علیہم السلام کے تاریخی کردار کی جانب اشارہ کیا اور ان کوششوں کو اسلامِ ناب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ترویج کا سبب قرار دیا۔
اس برجستہ عالم دین نے اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے عصر حاضر کے مواقع کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: آج کے انسان کو اسلامِ حقیقی کی ہدایت کے نور کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ وہ جہالت اور گمراہی کی تاریکیوں سے نجات پا سکے۔
آیت اللہ مدرسی نے مسلمانوں کے درمیان وحدت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے کہا: دین کی تبلیغ میں انتہاپسندی سے پرہیز اور معتدل و عاقلانہ روش پر کاربند رہنا، امت اسلامی کے افراد کے درمیان ہمدلی اور باہمی تعاون کے اسباب فراہم کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ