۲۵ آبان ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 15, 2024
آیت‌ اللہ سید محسن حجت

حوزہ/ آیت‌ اللہ حجت نے مجمع جہانی شیعہ شناسی کے عہدیداروں سے ملاقات میں مختلف ممالک کے دینی علما کی فعالیت اور اصول اعتقادی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں کے اتحاد کو اس حساس دور کی اہم ضرورت قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کابل کے استاد آیت اللہ سید محسن حجت ایک وفد کے ہمراہ مجمع جہانی شیعہ شناسی میں تشریف لائے اور یہاں اس ادارے کے مختلف امور کو قریب سے مشاہدہ کیا۔

ملاقات کے آغاز میں، مجمع جہانی شیعہ شناسی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پیمان نے آیت‌ اللہ حجت اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: آیت‌ اللہ حجت کی موجودگی مؤمنین خاص طور پر افغان مؤمنین کے لیے برکت اور فخر کا باعث ہے۔

مسلمانوں کا اتحاد موجودہ حساس دور کی اہم ضرورت اور انہیں درپیش مسائل کا واحد حل ہے

انہوں نے مزید کہا: مجمع جہانی شیعہ شناسی کی دینی سرگرمیاں دنیا بھر میں جاری ہیں اور یہ ادارہ الحمد للہ علماء و دینی دانشوران کے ساتھ مل کر مکتب اہل بیت علیہم ‌السلام کے دفاع کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

آیت اللہ حجت نے مجمع جہانی شیعہ شناسی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مختلف ممالک میں علمائے کرام کی فعال اور موثر موجودگی کی ضرورت پر تاکید کہا: مختلف ممالک میں معارف اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور شکوک و شبہات کا جواب دینے اور اسی طرح مومنین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فعال اور موثر علماء دین کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔

آخر میں انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اندرونی اختلافات اور تفرقہ بازی سے بچنے کی اہمیت پر تاکید کی اور کہا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد بالخصوص آج کے اس حساس وقت میں امت مسلمہ کی باہمی وحدت انتہائی ضروری اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کا واحد حل ہے۔

مسلمانوں کا اتحاد موجودہ حساس دور کی اہم ضرورت اور انہیں درپیش مسائل کا واحد حل ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .