۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
حجۃ الاسلام صالح

حوزہ / اہلسنت مساجد کے ائمہ جماعت اور روسی ثقافتی کارکنوں کے ایک گروپ نے مشہد میں نمائندگی جامعۃ المصطفی خراسان کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندگی جامعۃ المصطفی خراسان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین صالح نے مشہد میں اہلسنت مساجد کے ائمہ جماعت اور روسی ثقافتی کارکنوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: آپ سب کا ایام ولادت امام رضا علیہ السلام میں مشہد مقدس آنا انتہائی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا: امام رضا علیہ السلام اخلاق، علم اور ہمدردی کا نمونہ ہیں اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل ہوا ہے کہ "عنقریب میرے بدن کا ایک ٹکڑا خراسان کی سرزمین اور شہر طوس میں دفن ہو گا پس جو بھی اس کی زیارت کرے گا اس پر جنت واجب ہو جائے گی"۔لہذا دنیا بھر سے بے شمار محبین اہل بیت علیہم السلام مسلسل اس مرقدِ منور کی زیارت کرنے مشہد آتے ہیں۔

خراسان میں نمائندگی جامعۃ المصطفی کے سربراہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: روس خطے اور دنیا کا ایک بڑا اور بااثر ملک ہے جس کے ایران کے ساتھ اچھے سیاسی، اقتصادی اور علمی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے علمی اور مذہبی تعلقات ہمارے لیے بہت قیمتی اور قابلِ قدر ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین صالح نے کہا: ایک عالم کو چاہیے کہ وہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کے مطابق نوجوان نسل کے سوالوں کے جوابات دے اور یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں عالم اسلام کو امتِ واحدہ کے طور پر دیکھنا چاہیے اور آج پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا نظریہ ایسا ہی ہے اور امتِ واحدہ کا نظریہ آج عالم اسلام کی اشد ضرورت ہے۔

جامعۃ المصطفی کی علمی کمیٹی کے ممبر نے کہا: آج مسلمانوں کا ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہونا اور ایک صف میں موجودگی مسلمانوں کے درمیان ان کی ثقافت اور عقلانیت کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کی مایوسی کا سبب بنتی ہے۔

امتِ واحدہ کا نظریہ عالمِ اسلام کی اشد ضرورت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .