۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان شعبہ قم المقدسہ کے نئے صدر اور کابینہ کی تقریب حلف برداری

حوزہ/ متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان شعبہ قم المقدسہ کے نئے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین جناب شیخ شبیر صابری اور ان کی کابینہ کی تقریب حلف برداری کیلئے آج ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان شعبہ قم المقدسہ کے نئے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین جناب شیخ شبیر صابری اور ان کی کابینہ کی تقریب حلف برداری کیلئے آج ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم یو ایف کے اراکین کی اکثریت نے شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعات حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد اکبر ناصری نے حاص کی۔ برادر یداللہ عزیزی نے نعت رسول مقبول پیش کرکے تقریب میں شریک برادران کے قلوب منور کردیا۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض برادر اجمل قاسمی نے انجام دئے۔ نئے صدر اور کابینہ سے دبیر مجلس نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ بشارت حسین زاہدی نے حلف لیا۔

متحدہ علماء فورم کے سابق صدر حجۃ الاسلام والمسلمین جناب شیخ غلام محمد شاکری اور نئے صدر نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر نقوی سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے علماء و طلاب کی کوششوں کو سراہا اور ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .