۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا اختر علی شگری اسلامک سٹوڈنٹس شگر شعبہ قم کے صدر منتخب

حوزہ/ مجمع طلاب شگر کے میر کارواں استاد حوزہ شیخ غلام محمد حیدری نے مولانا اختر علی شگری سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کرکے اس سے بھی وفاداری کا حلف لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم/ اسلامک سٹوڈنٹس شگر دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی مشترکہ انجمن ہے جوایک عرصے سے پورے پاکستان بالخصوص ضلع شگر میں دینی اور ثقافتی حوالے سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ کئی سال قبل حوزہ علمیہ قم میں بھی اس کی یونٹ سازی کی گئی تھی اور مولانا  عارف حسین حیدری صدارت کے عہدے پر فائز تھے۔ ماہ شعبان المعظم کے مبارک ایام میں نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے تحت مولانا اختر علی شگری کو کثرت آراء سے میر کارواں منتخب کیا گیا۔

آج 11 شعبان المعظم کو یوم ولادت حضرت علی اکبرعلیہ السلام اور روز جواں کی مناسب سے حبل المتین فاونڈیشن کے مرکزی آفس میں منعقدہ جشن میں نئے صدر کی حلف برداری عمل میں آئی۔ مجمع طلاب شگر کے میر کارواں استاد حوزہ شیخ غلام محمد حیدری نے مولانا اختر علی شگری سے ان کےعہدے کا حلف لیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کرکے اس سے بھی وفاداری کا حلف لیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .