۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جامعہ روحانیت بلتستان

حوزہ/ مرحوم نے حوزہ علمیہ پاکستان میں تشنگان علوم آل محمد کی بہترین انداز میں علمی و اخلاقی حوالے سے تربیت کی جو ان کے باقیات و صالحات کے شمارکے ساتھ ترویج دین و مذہب کا باعث بنے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام  محمد حسین حیدری نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نوروز کی وفات پہ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالِم کی موت یقینا عالَم کی موت ہے جس کا احساس اس رحلت سے محسوس کیا جاسکتا ہے اور کہا کہ ہم تمام مومنین و لواحقین و بستگان و بلخصوص مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

مرحوم نے حوزہ علمیہ پاکستان میں تشنگان علوم آل محمد کی بہترین انداز میں علمی و اخلاقی حوالے سے تربیت کی جو ان کے باقیات و صالحات کے شمارکے ساتھ ترویج دین و مذہب کا باعث بنے گی۔

خداوندمتعال سے دعا کرتے ہیں کہ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .