۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ مرحوم کی وفات سے علمی دنیا ایک تناور شجر سایہ دار سے محروم ہوگئی ہے۔ پاکستان میں ان کی زرین اور بیش قیمت علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہاکہ ان کی وفات سے علمی دنیا ایک تناور شجر سایہ دار سے محروم ہوگئی ہے۔ پاکستان میں ان کی زرین اور بیش قیمت علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بزرگ عالم دین اور جامعہ جعفریہ کے مہتمم اعلیٰ علامہ نوروز علی نجفی آج انتقال کرگئے ہیں، مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے۔ علامہ شیخ نوروز کے انتقال پر اہل علم و دانش نے اظہار افسوس کیا ہے اور ملک بھر سے طلاب و اساتذہ و علماء نے علامہ شیخ نوروز مرحوم کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .