۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عراق

حوزه/عراقی وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اس ملک کے چھ صوبوں سے مہدویت کے جھوٹے دعویدار محمود الصرخی کے درجنوں حامیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق/ عراقی وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اس ملک کے چھ صوبوں سے مہدویت کے جھوٹے دعویدار محمود الصرخی کے درجنوں حامیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ کارروائی منحرف گروہ الصرخی کے حامیوں کی توہین کے بعد کی گئی ہے کہ جنہوں نے اہل بیت علیہم السلام کے حرم اور انبیاء، اولیاء علیہم السلام اور صالحین کی قبروں کو مسمار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تحقیقی کمیٹی نے کہا کہ جب عراقی عوام رمضان المبارک کے دوران امن و امان اور ایمان کی نعمتوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے، ایک انتہا پسند ذہنیت کے حامل گروہ نے فتنہ و فساد کو ہوا دینے، دینی شخصیات اور مقدس مقامات کی توہین کرنے کی کوشش کی ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے بیان میں آیا ہے کہ وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اس شدت پسند گروہ کے عناصر کی تعقیب کے بعد بصرہ، میسان، کربلا، دیوانیہ، بغداد اور بابل کے صوبوں سے 28 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ زیر حراست افراد کی تفتیشی فائل مکمل کرنے کے لئے ضروری قانونی اقدامات کئے گئے ہیں، مزید کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی فورسز نے درست معلومات کی بنیاد پر تفتیش اور شناخت کی کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب عراقی قومی سلامتی کے ادارے نے اس ملک کے نو صوبوں سے الصرخی کے درجنوں حامیوں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شدت پسند فرقے کے 29 دیگر حامیوں کو بغداد، ذی قار، بابل، قادسیہ، المثنٰی، بصرہ، میسان، واسط اور نجف اشرف سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ العمارہ کی تحقیقاتی عدالت نے محمود عبدالرضا محمد، جو "محمود الصرخی" کے نام سے جانا جاتا ہے، کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور عراقی عدلیہ نے مذاہب کے عقائد یا مقدس مقامات کی توہین کرنے والوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .