۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: عراق میں سکیورٹی اور سیاسی استحکام نے دنیا بھر کی شخصیات کے عراق میں آنے کی راہ ہموار کردی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر نجف اشرف کے امام جمعہ سید صدرالدین قبانچی نے کہا: عراق میں سکیورٹی اور سیاسی استحکام نے غیر ملکی شخصیات کے لئے عراق کے دروازے کھول دئے ہیں اور ایران کے وزیرخارجہ، وزیر پٹرولیم، فرانس کے وزیر خارجہ اور اردن کے بادشاہ نے عراق کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا: فرانس کے وزیر خارجہ نے آیت اللہ سیستانی کے موقف، ان کی حکمت اور عراق کے بحران میں انکی رہنمائیوں کی قدردانی کرتے ہوئے ان کے جہاد کفائی کے فتوے کی تعریف کی اور کہا: میں نجف اشرف کو دیکھنے اور حقیقی اسلام سے آگاہ ہونے کے لئے حرم امیرالمومنین علیہ السلام کی زیارت کے لئے آیا ہوں۔

شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے تقلید کرنے یا نہ کرنے کے متعلق جوانوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: احکام شرعی کی شناخت کے لئے تقلید واجب ہے اور احکام شرعی حاصل کرنے کے لئے مراجع دینی کی طرف رجوع ہونا چاہیے۔

انہوں نے حضرت پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث "من مات ولم يعرف امام زمانه مات ميتة الجاهلية" کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم لوگ انبیاء اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے توسط سے خدا کا قرب حاصل کرتے ہیں، اس کی اطاعت کرتے ہیں، اس کی بندگی کرتے ہیں اور احکام الہی کی شناخت حاصل کرتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے آیت اللہ سیستانی کے لوگوں کے درمیان نہ آنے اور ان کے درمیان تقریر نہ کرنے اور کیا ان سے ملاقات ہو سکتی ہے؟  کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا: آیت اللہ سیستانی کا دفتر اور گھر ان سے ملاقات، ان سے سوالات کے جواب حاصل کرنے اور ان سے نصیحتیں لینے کے لئے ہمیشہ سب کے لئے کھلا ہے۔ وہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے لوگوں کے درمیان تقریر نہیں کرتے لیکن ان کی آواز اور گفتگو ہر ہفتے لائیو(نراہ راست) یا غیر مستقیم نشر کی جاتی ہے۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .