۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
داعش

حوزہ/ عراق کے صوبہ صلاح الدین کی مجرمانہ عدلیہ نے داعش دہشت گرد گروہوں کے مذہبی جج کے خلاف 5 فیصلے جاری کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ مترجمین کے مطابق، عراق کے صوبہ صلاح الدین کی مجرمانہ عدلیہ نے داعش دہشت گرد گروہوں کے مذہبی جج کے خلاف 5 فیصلے جاری کیے۔

عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا کہ: صلاح الدین مجرمانہ عدالت نے داعش دہشت گرد گروہوں کے "مذہبی جج" کے نام سے مشہور دہشت گرد مجرم کے معاملے کا جائزہ لیا ہے اور اسے چار بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق، یہ دہشت گرد عراقی فوج کے گشت پر بم دھماکے سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا ، جس کے نتیجے میں فوج کے پانچ ارکان شہید ہوگئے تھے۔ اسی طرح وہ آمرلی کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے عناصر کے ذریعہ شہریوں کو اغوا کرنے اور مسلح حملے کرنے اور دیگر جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .