۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شورای فتوای امارات

حوزہ/  متحدہ عرب امارات کے دارالافتاء نے سعودی علماء کی جانب سے "اخوان المسلمین" کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے والے بیان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، متحدہ عرب امارات کے دارالافتاء نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مختلف گروہوں ، جماعتوں اور تنظیموں کے بارے میں ہمارا  مؤقف بھی حکومتی عہدیداروں کی طرح ہی ہے، کہا کہ کوئی بھی گروہ یا تنظیم جو فتنہ و فساد اور تشدد یا اشتعال انگیز کارروائیوں کی کوشش کرتی ہے وہ دہشت گرد تنظیم ہے۔

شیخ عبد اللہ بن بیہ کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ، متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے سعودی علماء کونسل کے اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے والے بیان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس گروہ نے امور کے ذمہ داران کی نافرمانی کرتے ہوئے ان سے جھگڑا کیا ہے لہذا اس گروہ کا شمار انتہا پسند اور پرتشدد گروہوں میں ہوتا ہے۔

فتویٰ کونسل نے تمام مسلمانوں سے تفرقہ انگریزی سے دوری اختیار کرنے اور اخوان المسلمین جیسے اختلافات پیدا کرنے،فتنہ و فساد پھیلانے اور خونریزی کی کوشش کرنے والے گروہوں سے بچ کے رہنے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .