۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
سعودی عرب میں دو شیعہ علما گرفتار

حوزہ/ سعودی عرب کے سکیورٹی اہلکار مشرقی سعودی عرب میں واقع شیعہ آبادی والے شہر قطیف پر حملہ کر کے دو علمائے کرام کو گرفتار کر کے لے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی العالم رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی اہلکاروں نے یہ حملہ مشرقی سعودی عرب کے علاقے قطیف کے شہر العوامیہ میں شیعہ مسلمانوں کی آبادی پر کیا جہاں سے شیخ عباس السعید اور السید خضر العوامی نامی دو علمائے کرام کو حراست میں لے لیا۔

سعودی سکیورٹی اہلکاروں نے اسی طرح اہلبیت اطہار علیہم السلام کے ایک مداح محمد بو جبارہ کو جنرل جیل خانے منتقل کر دیا۔ سعودی عدالت کی جانب سے العوامیہ میں اربعین مارچ کی تصاویر بنائے جانے کے الزام کے تحت چار اکتوبر کو محمد بو جباری اور ان کے آٹھ دیگر ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کا شہر العوامیہ شیعہ آبادی کی بنا پر ہمیشہ آل سعود حکومت کے عتاب و مظالم کا نشانہ بنتا آیا ہے اور مختلف الزامات اور بہانوں کے تحت سعودی سکیورٹی اہلکاروں کے مسلسل حملوں میں اب تک سیکڑوں کی تعداد میں عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .