حوزہ نیوز ایجنسی نے AIN نیوز ایجنسی سے نقل کیا ہے کہ مالم عدالت انتظامیہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسکرپیو شہر میں اسکولوں میں اسلامی حجاب اسکارف کے استعمال پر عائد پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ، دسمبر 2019ء میں سویڈن کے علاقے سکن میں اسکرپیو سٹی کونسل نے شہر کے اسکولوں میں حجاب کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔ بہت سے مسلم طلباء و طالبات اور اساتذہ نے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا تھا۔
پریٹاموس اسکول کے پرنسپل ، میتھیاس لیڈیلم نے بھی اس فیصلے پر عملدرآمد کرنے سے انکار کردیا تھا۔
یاد رہے کہ 1 سال کے بعد ، اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا ہے تاہم اس فیصلے سے مسلمانوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔