۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ رمضان توقیر

حوزه/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ وطن عزیز کو مفادات پرستوں نے مذاق بنا رکھا ہے۔ دنیا بھر میں رسوائی و شرمندگی کا باعث بن چکے ہیں۔سیاسی بحران اور حکمرانوں کی آپس کی کھینچا تانی میں عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی امام حسین میں رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ کے اجتماع سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسلم بلوچ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں امن خواب بن چکا ہے، علامہ رمضان توقیر

انہوں نے مزید کہا کہ دن دیہاڑے سر عام مین روڈ پر ایک شہری کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، ڈیرہ کے شہری لاوارث ہو چکے ہیں۔ بدقسمتی سے ہر ہفتہ کسی نہ کسی شہری کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان بلخصوص تحصیل پروا میں امن خواب بن چکا ہے اور ڈیرہ کی انتظامیہ قیام امن کےلئے مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ تحصیل پروا کے مخصوص علاقے، مخصوص خاندانوں اور مخصوص کمیونٹی کے لوگوں کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور شہری گھروں تک محدود یا نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں امن خواب بن چکا ہے، علامہ رمضان توقیر

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کو مفادات پرستوں نے مذاق بنا رکھا ہے۔دنیا بھر میں رسوائی و شرمندگی کا باعث بن چکے ہیں۔سیاسی بحران اور حکمرانوں کی آپس کی کھینچا تانی میں عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ پریشانی میں خودکشیاں کر رہے ہیں اور رہی سہی کسر حکومتی ناقص کارکردگی و پالیسیوں کی وجہ سے سستے آٹے و راشن کی تقسیم کی لائنوں میں دھکم پیل یا دم گھٹنے سے شہری مر رہے ہیں۔دہشت گردی، منہگائی اور بے روزگاری مطلب ہر طرح سے پاکستانی شہریوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

آخر میں انہوں نے شہید اسلم بلوچ، کوئٹہ میں شہید ہونے سیکورٹی اہلکاروں اور کوٹلی امام حسین کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور تمام شہداء کےلئے فاتحہ خوانی، دعا مغفرت اور ملک میں قیام امن اور مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .