۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سید اسد اقبال زیدی

حوزہ / صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ نے سال 2023 کے آغاز پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قائد محترم کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے آئین و قانون کی بالادستی، امت مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کیلئے عملی کوششیں کی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی نے سال 2023 کے آغاز پر اپنے جاری کردہ بیان میں پوری قوم کو نئے عیسوی سال کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد محترم کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے آئین و قانون کی بالادستی، امت مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کیلیے عملی کوششیں کی جائیں گی۔

نئے عیسوی سال کے آغاز کے موقع پر صوبائی دفتر سے جاری ایک بیان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے نئے سال کو خود سازی اور منشور پر عملدرآمد کا سال قرارد دیتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان کی روشنی میں امت مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی، آئین و قانون کی بالادستی کے حوالے سے عملی کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں صوبائی صدر نے کہا کہ اس نئے سال میں تمام کارکنان خودسازی پر توجہ مرکوز کریں، آئین و قانون کی بالادستی کیلیے اور امت مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کے حوالے سے عملی کوششیں تیز کریں نیز قیادت کا پیغام اور تنظیمی کارکردگی عوام تک پہنچانے کی کوششیں جاری رکھیں۔

اس موقع پر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ ان شاء اللہ 2023ء پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اپنے اہداف کے حصول کا سال ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .