۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ ساجد نقوی 

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ملکی امن و استحکام اور داخلی مسائل کے خاتمے کے لئے قومی اتفاق رائے اور متعصبانہ قانون سازی کا خاتمہ ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ارض پاک کو آزاد ہوئے 7 دہائیوں سے زائد عرصہ بیت چکا لیکن افسوس ہم ابھی تک داخلی طور پر اتنے مضبوط نہیں ہوئے جو وقت کا تقاضا تھا۔

انہوں نے کہا: ہمیں یوم آزادی کے موقع پر ان مسائل اور تلخ ماضی سے صرف نظر نہیں کرنا چاہیے بلکہ مسائل کے حل اور مشکلات کے خاتمے اور درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کاآغاز کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی، استحکام اور مضبوطی تب حاصل ہوسکتی ہے جب ملک میں عادلانہ نظام کا نفاذ کیا جائے، عدل و انصاف اور جرم و سزا کاقانون رائج کیا جائے، ظلم، ناانصافی، تجاوز، زیادتی اور طبقاتی تفریق اور توازن کی ظالمانہ پالیسی کو ختم کیا جائے ۔

قائد ملت کا مزید کہنا تھا کہ آئین کا احترام اور قانون کی پابندی کو یقینی بنایا جائے ، ملک سے بے روزگاری، رشوت ستانی، جہالت، فحاشی، عریانی، ناانصافی اور بے عدلی کا خاتمہ کیا جائے، اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، تمام طبقات کے درمیان قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے، دور جدید کے تمام سائنسی ، علمی ،ثقافتی اور ارتقائی تقاضوں کو اسلام اور اسلامی قوانین سے ہم آہنگ کیا جائے کیونکہ جب تک ہم مذکورہ بالا تمام امور پر سختی سے عمل پیرا نہیں ہوتے، اس وقت تک ہم مضبوط داخلی استحکام کی جانب گامزن نہیں ہوسکتے۔

علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: مسئلہ فلسطین کا حل بھی ہمارے اندرونی حالات کے مستحکم ہونے سے جڑا ہے۔ 23مارچ 1940 ءکو مینار پاکستان کے مقام پر قرارداد پاکستان کے ساتھ یکجہتی فلسطین کی قرارداد منظور ہونا غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .