۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله سید علی شفیعی

حوزه/ آیۃ الله شفیعی نے روزے کی قدر و اہمیت جاننے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی حرمت کا احترام کیا جانا چاہیئے، کیونکہ یہ احترام خداوند متعال کا احترام ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خوزستان ایران میں تفسیر قرآن کا درس دیتے ہوئے آیۃ الله سید علی شفیعی نے سورہ بقرہ کی آیت نمبر 185 شَهرُ رَمَضانَ الَّذي أُنزِلَ فيهِ القُرآنُ کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قرآن لوگوں کی ہدایت کیلئے نازل ہوا اور اس عظیم الہیٰ کتاب میں واضح دلیل اور فرقان ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال مسلمانوں اور مؤمنوں کو دو طرح سے مخاطب کرتا ہے، مزید کہا کہ پہلا، یا ایھا الناس یعنی اے لوگو! جس کا عام طور پر انسانی تخلیق سے متعلق معاملات میں ایک عمومی پہلو ہوتا ہے۔ دوسرا؛ یا ایھا الذین آمنوا" ہے، یہ اس احترام اور محبت کی وجہ سے ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کرتا ہے۔

مجلس خبرگان رہبری میں خوزستانی عوامی نمائندے نے کہا کہ خداوند متعال قرآن کریم میں روزہ داروں کو مخاطب کر کے ارشاد فرماتا ہے: ﴿يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنوا كُتِبَ عَلَيكُمُ الصِّيامُ كَما كُتِبَ عَلَى الَّذينَ مِن قَبلِكُم لَعَلَّكُم تَتَّقونَ﴾ اے ایمان والو! روزہ تمہارے لئے لکھ دیا گیا ہے جیسے تم سے پہلے لوگوں کے لئے لکھا گیا تھا، تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔

آیۃ الله شفیعی نے روزے کی قدر و اہمیت جاننے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی حرمت کا احترام کیا جانا چاہیئے، کیونکہ یہ احترام خداوند متعال کا احترام ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ روزے چند دنوں کے ہیں، مزید کہا کہ رمضان المبارک میں روزے کی تین قسمیں ہیں، عام، خاص اور خاص الخاص: عام روزہ سے مراد، روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں سے بچنا ہے۔ خاص روزے سے مراد، انسان کا خدا کی جانب سے ممنوع شدہ چیزوں سے اپنے آپ کو روکنا ہے اور خاص الخاص روزہ، روزے کا اعلیٰ ترین درجہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .