۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
ماہ رمضان میں ایام البیض کے اعمال

حوزہ؍رمضان المبارک تیرہویں،چودہویں،پندرہویں رات کے اعمال۔

حوزہ نیوز ایجنسی

رمضان المبارک تیرہویں رات کے اعمال

۱): دعائے مجیر

۲): غسل

۳): دو رکعت نماز پڑھیں جس کی ہر رکعت میں حمد کے بعد سورہ یاسین اور سورہ ملک، اور سو رہ توحید پڑھنا ہے۔

۴):چار رکعت نماز دو ، دو رکعتی پڑھنا ہے ہر رکعت میں حمد اور ۲۵ مرتبہ سورہ توحید پڑھنا ہے۔

رمضان المبارک چودہویں رات کے اعمال

۱): دعائے مجیر پڑھیں

۲): چار رکعت نماز دو ، دو رکعت کر کے پڑھنا ہے جس کی ہر ایک رکعت میں حمد کے بعد سورہ یاسین سورہ ملک، اور سو رہ توحید پڑھنا ہے۔

رمضان المبارک پندرہویں رات کے اعمال

۱):زیارت امام حسین (ع) پڑھیں

۲):غسل کریں

۳):دعائے مجیر پڑھیں

۴): چھے رکعت نماز ،دو ، دو رکعت کر کے پڑھنا ہےجن کی ہر رکعت میں حمد کے بعد سورہ یاسین، سورہ ملک اور توحید پڑھناہے۔

۵):سو رکعت نماز، دو، دو رکعت کر کے پڑھنا ہے جن کی ہر رکعت میں حمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید پڑھنا ہے۔

ماہ رمضان میں ایام البیض کے اعمال

تبصرہ ارسال

You are replying to: .