۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
News ID: 377452
16 فروری 2022 - 20:25
ماه رجب

حوزہ/ رجب المرجب کی پندرہویں شب بہت ہی عظیم شب ہے اور اس کے مخصوص اعمال وارد ہوئے ہیں، امام جعفر صادق ؑکا ارشاد ہے کہ یہ تین نمازیں بجالانے والا ان تینوں مہینوں کی تمام فضیلتیں حاصل کرے گا اور سوائے شرک کے اسکے سبھی گناہ معاف ہو جائینگے ۔

حوزہ نیوز ایجنسیماہ رجب کی پندرہویں شب بڑی ہی با برکت رات ہے اور اس میں چند اعمال ہیں :

1 ۔ غسل کرے۔

2 ۔ عبادت کیلئے شب بیداری کرے، جیساکہ علامہ مجلسیؒ نے فرمایا ہے۔

3۔ امام حسین علیہ السلام ؑکی زیارت کرے ۔

4۔ چھ رکعت نماز بجا لائے ، جس کا ذکر تیرھویں کی شب میں ہوا ہے ۔

جس کی تفصیل یہ ہے:

مستحب ہے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ یٰسین، سورہ ملک اور سورہ توحید کی تلاوت کرے امام جعفر صادق ؑکا ارشاد ہے کہ اس طریقے سے یہ تین نمازیں بجالانے والا ان تینوں مہینوں کی تمام فضیلتیں حاصل کرے گا اور سوائے شرک کے اسکے سبھی گناہ معاف ہو جائینگے ۔

5۔ تیس رکعت نماز کہ جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید پڑھی جائے حضرت رسولؐ اللہ سے اس نماز کی بڑی فضیلت نقل ہوئی ہے ۔

6۔ بارہ رکعت نماز دو دو رکعت کرکے پڑھے اور ہررکعت میں سورہ الحمد، سورہ توحید، سورہ فلق، سورہ ناس، آیۃ الکرسی اور سورہ قدر میں سے ہر ایک کو چار چار مرتبہ پڑھے اور نماز کا سلام دینے کے بعد چار مرتبہ کہے :

اللہُ اللہُ رَبِّیْ لَااُ شْرِکُ بِہٰ شَیْئاً وَلَااَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِہ وَلِیًّا

خدا وہ خدا جو میرا پروردگار ہے میں کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا اور نہ اس کے سوا کسی کو اپنا سرپرست بناتا ہوں ۔

اس کے بعد جو ذکر و دعا چاہے پڑھے ۔

نماز کا یہ طریقہ سید نے امام جعفر صادق ؑسے نقل کیا ہے ، لیکن شیخ نے مصباح میں داؤد بن سرحان کے ذریعے امام جعفر صادق ؑسے اس نماز کا ایک اور طریقہ بیان کیا ہے کہ پندرہ رجب کی شب میں بارہ رکعت نماز ادا کرے جسکی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد کوئی ایک سورہ پڑھے اور نماز کا سلام دینے کے بعد سورہ الحمد ، سورہ فلق ، سورہ ناس، سورہ توحید اور آیۃ الکرسی میں سے ہر ایک چار چار مرتبہ پڑھے ۔ اور پھرچار مرتبہ کہے:

سُبْحَانَ اللہِ وَ الْحَمْدُللہِ وَ لَا اِلَہَ اِلَّا اللہُ وَ اللہ اَکْبَرُ

خدا پاک ہے اور حمد خدا ہی کیلئے ہے اور اللہ کے سواءکوئی معبود نہیں اور اللہ بزرگ تر ہے

اللہُ اللہُ رَبِّیْ لَااُ شْرِکُ بِہٰ شَیْئاً وَمَا شَائَ اللہُ ، لَا قُوَّۃَ إلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمَ

اللہ ہی پروردگار ہے میں کسی کو اسکا شریک نہیں بناتا وہی ہوگا جو اللہ چاہے کوئی طاقت نہیں ہے مگر وہ بلند قوت و بزرگ خدا سے ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .