۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ ایک بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ مادر وطن پاکستان کی بات کرنے والے حکمران صرف ایک احسان کردیں کہ وہی دولت جو انہوں نے اس مادر وطن سے لوٹ کر دوسرے ممالک میں جمع کی ہے بس وہی واپس اس مادر وطن میں لے آئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کر نے کے لئے ہمیں پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا، موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مادر وطن پاکستان کی بات کرنے والے حکمران اور ان کے کاسہ لیس اس مادر وطن پر صرف ایک احسان کردیں کہ وہی دولت جو انہوں نے اس مادر وطن سے لوٹ کر دوسرے ممالک میں جمع کی ہے بس وہی واپس اس مادر وطن میں لے آئیں تو یہ ملک نہ صرف معاشی بحران سے باہر آجائے گا بلکہ اس ملک کا آدھے سے زیادہ قرضہ بھی اتر جائے گا اور اس طرح اس مادر وطن کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ کیا یہ حکمران خاندان اور ان کے بھونپوں یہ قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .