۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
امام رضا علیہ السلام کے حرم میں "ابناء الرضا (ع)" قرآنی محفل کا انعقاد

حوزہ/ آستان قدس رضوی سے کے ادارۂ علوم قرآنی کے زیراہتمام حرم مطہر رضوی میں "ابناء الرضا (ع) " کے زیر عنوان قرآنی محفل کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "ابناء الرضا (ع)"   قرآنی محفل  منعقد کرنے کا مقصد چھوٹے بچّوں اور کم عمر لڑکوں کو قرآنی   تعلیمات سے آشنا کرانا اور قرآنی علوم کو ان کے درمیان رواج دینا ہے۔ پروگرام کے مطابق ہر ہفتے جمعرات کے دن شام چار بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک حرم مطہر کے دارالقران الکریم  یہ محفل منعقد ہوتی ہے ۔

اس قرآنی محفل کا آغاز کلام اللہ مجید کی آیات کی  ترتیل اور تلاوت سے ہوتی ہے جو دارالقرآن الکریم میں زیرتعلیم کمسن بچے اور لڑکے خوبصورت لحن میں انجام دیتے ہيں ۔اس کے بعد قرآنی علوم کے اساتذہ قرآنی مفاہیم کو کھیل، قصے اور داستانوں  وغیرہ کی شکل میں اپنے کم عمر شاگردوں کے سامنے پیش  کرتے ہيں ۔

اس محفل کے دوسرے پروگراموں میں تواشیح اور ساتھ مل کر قرآنی آیتوں کو خاص لحن میں پڑھنا اور "آسمانی فرشتے" کے عنوان سے قرآنی مقابلوں کا انعقاد  شامل ہے ۔ 

"ابناءالرضا(ع)" نامی اس محفل کے ذریعے نہ صرف یہ کہ بچّے تلاوت اور قرآنی مفاہیم سیکھنے کی طرف مائل ہوں گے بلکہ ان کی قرآنی استعداد کا اندازہ بھی لگایا جاسکے گا۔ 

حرم مطہر رضوی کے ننھے منّے اور کم عمر زائرین بھی جمعرات کی شام   امام رضا علیہ السلام کے نورانی حرم کے دارالقران میں آکر اس پرکشش اور معنوی محفل میں شریک ہو سکتے ہیں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .