حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں عشرہ محرم کی پانچویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب اہلبیت علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ متفق علیہ حدیث نبوی کے مطابق سرکار مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور مولا علی کرم اللہ وجہہ ایک ہی نور سے ہیں یہ مجالس کا جو ہمارے ہاں انعقاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا ایک بڑا فلسفہ یہی ہے کہ ہمارے مزاج میں فرعونیت نہ آنے پائیں اسلام ایک خدا ایک رسول اور ایک کتاب قرآن مجید کی بنیاد پر تمام مسلمانوں کو متحد کرتا ہے۔
مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا واقعہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے جو اس بات کا درس دیتا ہے کہ اسلام دشمن اور طاغوتی طاقتوں کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کرنا چائیے آج 5 محرم ہے رونے کے دن ہیں اس پر رونے کے دن جس پر رونا سنت مصطفیؐ ہے۔