منگل 23 نومبر 2021 - 20:13
سربراہ جامعۃ المصطفی کی ادارۂ ثقافت و ارتباطات اسلامی کے نئے سربراہ کو مبارکباد

حوزہ / سربراہ جامعۃ المصطفی نے اپنے پیغام میں حجت الاسلام والمسلمین ایمانی پور کو ادارۂ ثقافت و ارتباطات اسلامی کا نیا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ جامعۃ المصطفی حجت الاسلام والمسلمین عباسی نے اپنے پیغام میں حجت الاسلام والمسلمین ایمانی پور کو ادارۂ ثقافت و ارتباطات اسلامی کا نیا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

سربراہ ادارۂ ثقافت و ارتباطات اسلامی جناب حجت الاسلام والمسلمین ایمانی پور (دام عزّہ)

سلام علیکم،

ادارۂ ثقافت و ارتباطات اسلامی کا سربراہ نامزد ہونے پر جنابعالی کی خدمت میں تہنیت عرض کرتا ہوں۔ میں بارگاہ خداوندی اس بین الاقوامی ثقافتی ادارے کی ترقی و پیشرفت اور آپ کی موفقیت اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

جامعۃ المصطفی حسبِ سابق اس ادارے سے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔

علی عباسی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha