۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/ ضبط تفسیر سوره فتح حجت‌الاسلام والمسلمین میرباقری در حرم مطهر حضرت معصومه سلام الله علیه

حوزہ/ خطیبِ حرم حضرت معصومہ (س) نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خدا کے نزدیک قم کے حرم کا ایک خاص مقام ہے، کہا کہ قم میں حضرت معصومہ (س) کے وجود سے رحمت الٰہی اور حیاتِ اخروی کا باب کھل گیا ہے اور اس عظیم المرتبت خاتون کی قم کی طرف ہجرت اسرار الٰہی سے بھرپور ہے کہ جن میں سے ابھی تک بہت کم اسرار ہم پر عیاں ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی میرباقری نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے 23 ربیع الاول حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی قم المقدسہ آمد کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی قم کی طرف ہجرت اسرار الٰہی سے سرشار ہے۔

انہوں نے 23ربیع الاول حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی قم آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام صادق علیہ السلام کے ایک نورانی فرمان کے مطابق، اہل بیت علیہم السلام کا حرم، شہر مقدس قم میں ہے اور شیعہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت سے جنت میں داخل ہوں گے۔

حجۃ‌ الاسلام والمسلمین استاد میرباقری نے مزید کہا کہ خداوند متعال کے نزدیک حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا روضہ ایک خاص مقام رکھتا ہے اور اس عظیم المرتبت خاتون کے حضور سے قم میں رحمتِ الہی اور حیاتِ اخروی کا باب کھلا ہے۔

استاد حوزه علمیہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شہر مقدس قم کی طرف ہجرت میں الٰہی اسرار ہیں کہا کہ ان رازوں میں سے کچھ راز اب تک ہم پر عیاں ہو چکے ہیں اور کتنے ہی اسرار اب بھی ہم سے پنہاں ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 23 ربیع الاول کو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی قم میں آمد کے حوالے سے جشن منایا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .