۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ماموستا فایق رستمی

حوزہ/ ماموستا رستمی: خداوند متعال نے قرآن کریم میں مسلسل اور صراحت کے ساتھ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ افکنی اور پھوٹ پڑنے سے ہوشیار کیا ہے، کیونکہ تفرقہ امت اسلامی کی نابودی کا سبب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماموستا فائق رستمی نے کردستان میں حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: آیت اللہ خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا ہفتہ وحدت نام دینا ہی باعث ہوا کہ مسلمان ہفتہ وحدت کو پہلے کی بنسبت زیادہ سنجیدگی سے دیکھیں۔

آیت اللہ خامنہ ای دامت برکاتہ کی مجلس خبرگان میں کردستان کے نمائندے نے مزید کہا کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابتدائے ولادت سے ہی لوگوں کے درمیان وحدت کے علمبردار تھے، آپ (ص) مبعوث بہ رسالت ہونے سے پہلے بھی تفرقہ کی آگ کو خاموش کرتے رہے، یہاں تک کہ جوانی میں ہی قبائل کے درمیان مبدأ و منشأ وحدت کے عنوان سے پہچانے جانے لگے۔

اہلسنت کے عالم دین نے مزید کہا کہ: شیعہ اور سنی علماء بخوبی جانتے ہیں کہ دشمن کے مقابل مضبوط اور محکم ترین قلعہ مسلمانوں کی وحدت ہے، لہذا ہمیں تمام کائنات میں اس کی تقویت کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔

سنندج کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ: خداوند متعال نے قرآن کریم میں مسلسل اور صراحت کے ساتھ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ افکنی اور پھوٹ پڑنے سے ہوشیار کیا ہے، کیونکہ تفرقہ امت اسلامی کی نابودی کا سبب ہے۔

آپ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کا اقتدار شیعہ اور سنی یکجہتی کی وجہ سے ہے، کہا کہ: دشمنان مسلمین کو اسلام سے مشکل ہے جو شیعہ اور سنی کے درمیان فرق نہیں کرتے بلکہ سب کو مخالفت کی عینک سے دیکھتے ہیں۔

ماموستا رستمی نے آخر میں کہا کہ: امید کرتے ہیں کہ جہان اسلام میں وحدت اپنے حقیقی معنوں میں رائج ہو جائے تاکہ بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کے اقتدار کو دیکھا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .