حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر سنندج کے اہلسنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے خطبات جمعہ کے دوران کہا: صہیونی اپنے غاصبانہ دائرے کو اسلامی دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں اس لیے مسلمانوں کو اس معاملے پر بے پرواہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: جب سے باغیوں اور مسلح گروپس نے بشارالاسد حکومت کو گرانے کی کوششیں شروع کیں، تمام سیاسی تجزیہ کار اس بات پر متفق ہیں کہ ان کے پیچھے صہیونی ہیں۔
مولوی فائق رستمی نے کہا: آج صہیونیوں نے شام کی ایک حصہ پر قبضہ کر لیا ہے اور یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صہیونی اسلامی دنیا میں اپنے غاصبانہ دائرے کو پھیلانا چاہتے ہیں، اس لیے مسلمانوں کو اس معاملے پر بے پرواہ نہیں رہنا چاہیے۔
مجلس خبرگانِ رہبری کردستان میں اس عوامی نمائندے نے مزید کہا: بدقسمتی سے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے اس علاقے میں صہیونیوں کی توسیع پسندی اور نسلی قتل عام کے خلاف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے صہیونیوں کی گستاخیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ