حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلیٰ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ مولوی اسحاق مدنی نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی مظالم ہٹلر کے جرائم سے بھی زیادہ سفاکانہ ہیں، حتیٰ کہ ہولوکاسٹ کے بہانے بنانے والے آج خود ایک نئے ہولوکاسٹ کے مجرم ہیں۔
یہ بات انہوں نے تہران میں منعقدہ ۳۹ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہی۔
مولوی مدنی نے کہا کہ آج غزہ میں خواتین، بچے اور بزرگ شہید کیے جا رہے ہیں، عوام کو بھوکا رکھا جا رہا ہے اور یہاں تک کہ کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم کے وقت بھی انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا: "ایسا ظلم تو ہٹلر نے بھی نہیں کیا، صہیونیوں نے ہولوکاسٹ کی کہانی گڑھی، لیکن اب وہ اپنے ہی ہاتھوں ایک نئے ہولوکاسٹ کا سامنا کرنے جا رہے ہیں، کیونکہ ان کا ظلم ہٹلر سے بھی زیادہ بے رحم ہے۔"
انہوں نے کہا کہ وحدت امت اسلامی دشمنوں کے خلاف سب سے بڑی طاقت ہے، مگر اس وحدت کے قیام میں ہر رکن کی ذمہ داری ہے۔ اگر ایک بھی فرد اپنی ذمہ داری پوری نہ کرے تو امت کی عمارت کمزور ہو جاتی ہے۔
مولوی اسحاق مدنی نے مزید کہا کہ عالمی ادارے اور طاقتور میڈیا زیادہ تر صہیونی لابی کے زیرِ اثر ہیں اور مسلمانوں کی آواز دبانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صہیونیوں کے خلاف مزاحمت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کا مسئلہ، ایران اور صہیونی حکومت کے درمیان سب سے بڑا اختلاف ہے، اور ایران ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
مولوی مدنی نے صہیونی دعوؤں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کا مشہور دفاعی نظام "آئرن ڈوم" بھی ناکام ہو چکا ہے، کیونکہ حالیہ جنگ میں ایرانی میزائلوں نے اسے عبور کر کے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔









آپ کا تبصرہ