حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے آج صبح مسجد اعظم قم میں اپنے فقہ کے درس خارج میں ہفتہ وحدت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہفتہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر دشمن کا مقابلہ کریں۔ وحدت کے متعلق بہت ساری آیات اور روایات وارد ہوئی ہیں کہ جن پر عمل کرکے مسلمان عظمت کی بلندیوں کو حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے اتحاد و وحدت کو حاصل کرنے اور اس کے استحکام کے راستوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وحدت کے استحکام کے راستوں میں سے ایک یہ ہے کہ اسلامی مذاہب کے مقدسات کا احترام کیا جائے نہ ہم اہلسنت کے مقدسات کی توہین کریں اور نہ وہ ہمارے مقدسات کی توہین کریں۔
انہوں نے کہا: مذاہب کے درمیان مشترکات کی طرف توجہ بھی وحدت کے حصول اور استحکام کا باعث ہو گی۔ ہم سب کا قرآن، پیغمبر اور دیگر ضروریات مذھب سب ایک ہیں۔
اس شیعہ مرجع تقلید نے کہا: شیعہ اور اہلسنت علماء کو شبہات کے سلسلے میں ایک دوسرے کی طرف رجوع کرنا چاہئے نہ کہ دشمن کی طرف۔
آپ کا تبصرہ