۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شام

حوزہ/ روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کی بمباری میں 100 دہشت گرد مارے گئے ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کی بمباری میں 100 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شام میں روس کے مرکز امن کے نائب سربراہ میجر جنرل اولیگ ایگوروف نے شام میں دہشت گردوں کے ٹریننگ مرکز پر حملے کی اطلاع دی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق روسی جنگی طیاروں کے حملے میں تقریباً 100 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ترکی کے زیر کنٹرول شام کے شمالی علاقے عفرین اور اعجاز میں شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، روسی وزارت دفاع کے اہلکار نے کہا ہے کہ روسی فوج نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے شمالی شام کے علاقے قطمہ میں دہشت گردوں کے ٹریننگ مرکز پر حملہ کیا۔

اس حملے میں دہشت گردوں کا کمانڈ سینٹر، اسلحہ کا ذخیرہ، ہیڈ کوارٹر، گولہ بارود سے بھری 15 گاڑیاں اور میزائل لانچر پیڈ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .