۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ایروانی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے خلاف اسرائیل کی جانب سے حملوں پر سلامتی کونسل کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے شام میں اسرائیل کے مسلسل حملوں پر سلامتی کونسل کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔

ایران پریس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شام کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کی مذمت کے مسلسل مطالبات کے باوجود اسرائیل کی طرف سے شام کی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی نے اسرائیل کو شام میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے سمیت وسیع پیمانے پر اور کھلے عام جرائم کا ارتکاب کرنے پر اکسایا ہے، جسے بین الاقوامی اصولوں اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے معاملے میں دوہرے معیار کا استعمال بند کرے اور اسرائیل کی دراندازی اور حملوں کی مذمت کرے اور حکومت کے خلاف جرائم اور علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر مقدمہ درج کرے۔

انہوں نے شامی عوام کی صورتحال کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں عوام کی حالت قابل رحم ہے اور مسائل اور پریشانیوں نے شامی عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .