۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ سید علی سیستانی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ سیدمحمود ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر ملال پر آیت اللہ سیستانی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی رحلت کی مناسبت سے عراق کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ان کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

جناب حجت الاسلام سید علاء ہاشمی شاہرودی دامت توفیقاتہ

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 آپ کے والد مکرم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی (طاب ثراہ )کی رحلت کی خبر دکھ کا باعث بنی ہے۔ میں اس مصیبت پر جنابعالی، دیگر رشتہ داروں، حوزہ علمیہ قم المقدسہ اور مرحوم کے تمام دوستوں اور عقیدتمندوں کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور پروردگار قادر متعال کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ انہیں ان کے پاک و پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور بے شمار اجر عنایت فرمائے۔

 و لاحول ولاقوۃ الاباللہ العلی العظیم

 علی حسینی سیستانی

 18 ربیع الثانی 1440 ہجری قمری

تبصرہ ارسال

You are replying to: .