۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
البقیع انٹرنیشنل کانفرنس

حوزہ/ بقیع آرگنائزیشن کے سربراہ نے پوری دنیا کے انسانوں کو مخاطب کرتے ہویے کہا: بقیع کی تعمیر کو فقط اسلام سے جوڑ کر نہ دیکھیں بلکہ اس کا تعلق آثار قدیمہ سے بھی  ہے اس لیے ہر انسان کا انسانی وظیفہ ہے کہ وہاں کی حکومت پر دباؤ ڈالے کہ جنت البقیع کے منہدم کیے گیے روضے کو دوبارہ تعمیر کرے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت محمد مصطفی کی جانگداز رحلت و امام حسن علیہ السلام کی دلسوز شہادت کی مناسبت سے البقیع آرگنائزیشن شکاگو امریکہ کی جانب سے مولانا سید محبوب مہدی کی صدارت میں زوم کے ذریعہ ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہند و بیرون ہند کے بزرگ و جید علماء نے اس مسئلہ پر اپنی مفید رایے پیش کی۔ 

کانفرنس کا آغاز کرتے ہویے بقیع آرگنائزیشن کے سربراہ مولانا سید محبوب مہدی نے پوری دنیا کے انسانوں کو مخاطب کرتے ہویے فرمایا کہ بقیع کی تعمیر کو فقط اسلام سے جوڑ کر نہ دیکھیں بلکہ اس کا تعلق آثار قدیمہ سے بھی  ہے اس لیے ہر انسان کا انسانی وظیفہ ہے کہ وہاں کی حکومت پر دباؤ ڈالے کہ جنت البقیع کے منہدم کیے گیے روضے کو دوبارہ تعمیر کرے۔ 

حوزہ علمیہ قم کے طالب علم اور معتبر خطیب  مولانا سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ہم سب مل جل کر اس پاکیزہ تحریک میں حصہ لیں گے تو یقیناً کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ 

لکھنو کے بزرگ عالم اور نجف اشرف سے فارغ التحصیل مولانا سید زاھد احمد صاحب نے فرمایا مولانا محبوب مہدی اور ان کے آرگنائزیشن نے جو بقیع کے سلسلے میں عالمی تحریک جاری رکھی ہے اس کا اجر صرف خدا ہی دے سکتا یے۔ 

کربلایے معلی سے اس براہ راست پروگرام سے خطاب کرتے ہویے مولانا سید علی نقی زیدی نے کہا کہ جنت البقیع کی تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے سماج کے ہر طبقے کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ 

امریکہ کے بزرگ و جلیل القدر عالم مولانا سید علی حیدر عابدی نے فرمایا جنت البقیع کا مسئلہ صرف شیعوں کا نہیں ہے بلکہ تمام عالم اسلام سے اس کا تعلق ہے اس لیے ہر مسلمان اپنے ملک کے ذمہ داروں سے کہے کہ وہ حکومت پر تعمیر نو کے لیے دباو ڈالیں۔

ہیوسٹن امریکہ سے فعال عالم مولانا سید یاسر نقوی نے کہا کہ پرنٹ میڈیا میں بھی جنت البقیع کے حوالے سے مقالے تحریر کیے جایں اور معتبر کتابوں سے بقیع کی عظمت کو بیان کیا جایے۔ 

شہر پونہ سے مولانا اسلم رضوی رئیس  شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹر نے فرمایا کہ تعمیر جنت البقیع کی تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے علماء خطبا اور ذاکرین اپنی اپنی مجالس میں اس کا ذکر کریں۔ 

مولانا اسلم رضوی کی آخری  تقریر کے بعد مولانا محبوب مہدی نے علماء و ناظرین اور ان چینلوں کا خاص کر ایس این این چینل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کانفرنس کو براہ راست نشر کرکے اسے اور مضبوط کردیا۔ 

حسب دستور قدیم ایس این این چینل کے چیف ایڈیٹر جناب علی عباس وفا نے اپنی پرکشش دلکش اور زبردست نظامت سے اس کانفرنس کی رونق میں چار نہیں آٹھ چاند لگا دییے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .