۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
البقیع آرگنائزیشن کے وفد کی اجمیر درگاہ کمیٹی کے اراکین سے اہم ملاقات

حوزہ/ سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں جنت البقیع کے قبرستان میں نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حصرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مزار کے دوبارہ تعمیر کی اس تحریک سے جڑنے کی گزارش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر ممبئی سے البقیع آرگنائزیشن کے وفد کی درگاہ کے اراکین سے اہم ملاقات ہوئی۔ وفد میں شامل جناب سید سلمان عباس صاحب اور جناب سید ضیاء اعظمی صاحب نے درگاہ کے سیکریٹری جناب سید سرور چشتی صاحب کے ساتھ جناب سید نذر معین چشتی صاحب اور ان کے فرزند ارجمند جناب سید نذر عباس چشتی صاحب، کمیٹی کے صدر و نائب صدر وغیرہ سے ملاقات کی اور انکی خدمت میں البقیع آرگنائزیشن کا بینر ہدیہ کیا اور ساتھ ہی سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں جنت البقیع کے قبرستان میں نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حصرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مزار کے دوبارہ تعمیر کی اس تحریک سے جڑنے کی گزارش کی۔

درگاہ کمیٹی کے سیکریٹری جناب سید سرور چشتی صاحب اور جناب سید نذر معین چشتی صاحب نے وفد کا والہانہ استقبال کیا اور تحفے کو قبول کرتے ہوئے جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کی تحریک سے وابستہ ہونےکا وعدہ کیا اور کہا کہ "جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر کی تحریک میں حصہ لینا ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے"۔

واضح رہے کہ تقریباً سو برس پہلے مدینہ منورہ میں جنت البقیع قبرستان میں موجود اہلبیت رسول علیہم السلام خاص کر شیعوں کے چار امام اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے مزارات کو سعودی حکومت نے مسمار کردیا جس پر عالم اسلام میں آج بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ البقیع آرگنائزیشن برسوں سے ان مزارات کی دوبارہ تعمیر کے لیے کوشاں ہے اور یہ تحریک چلائے ہوئے ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .