۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ امام حسین نے اپنا سب کچھ لٹا کر دین محمدی کو بچا لیا آج امت مسلمہ پھر مشکلات میں گرفتار ہے اور آج پھر اسی جزبہ حسینی کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں عشرہ محرم الحرام کی چھٹی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معورف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ جب اسلام پر آمریت اور ملوکیت نے قبضہ جمانے کی کوشش کی تو نواسہ رسول اپنی مختصر سی جماعت کے ساتھ میدان میں نکل آئے اور ایسا معرکہ انجام دیا کہ کربلا آمریت جبر اور بربریت کے خلاف جدوجہد کا استعارا بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین نے اپنا سب کچھ لٹا کر دین محمدی کو بچا لیا آج امت مسلمہ پھر مشکلات میں گرفتار ہے اور آج پھر اسی جزبہ حسینی کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کونسلر آقای طالبی نیا بھی اپنے وفد کے ہمراہ منعقدہ عشرے مجالس میں شکرت کرتے ہوئے شہزادی سلام اللہ علیہا کو انکے لال کا پرسہ پیش کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سماجی کارکن جناب سید رضی حیدر بھی موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .