۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سید نصرت علی جعفری

حوزہ/ ایک بار پھر ملک عزیز ہند میں نام نہاد و امام حسین علیہ السلام کے مال وملکیت کو تاراج کرنے والے نے اس بار قرآن مجید کی صیانت پر بھر پور حملہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید سید نصرت علی جعفری قم ایران نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایک بار پھر ملک عزیز ہند میں نام نہاد و امام حسین علیہ السلام کے مال وملکیت کو تاراج کرنے والے نے اس بار قرآن مجید کی صیانت پر بھر پور حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم (اموی) نے قرآن کے اوپر حملہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ قرآن مجید کی٢٦ آیات کو قرآن سے نکالا جائے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس نے  دیں مقدس  اسلام پر بھی کھل کرحملہ کیا ہے۔

ہم اسکے اس خبیثانہ حرکت کی پر زور مزمت کرتے ہوے اس سے براءت و بیزاری کا اعلان کرتے ہیں اور یہ بھی اعلان کرتے ہیں کہ اسکا شیعہ مذہب اور اسلام سے کویی تعلق نہیں ہے اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں اس  مجرم شخص کو فورا گرفتار کیا جاے اور کیفر کردار تک پہونچایا‌ جائے اور اعلی سطح پرجانچ‌کی‌جاےکہ اسکے پیچھے کون لوگ ہیں اور انکے مسموم مقاصد کیا ہیں۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .