۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ مجلس عزاء کے دروازے ہر آنے والے کے لئے کھلے ہیں یہ امام حسین کا فرش انسانیت کے لئے درسگاہ ہے۔ اہلسنت تو ہماری جان ہیں اس فرش عزا کے دروازے غیر مسلموں پر بھی بند نہیں کیے جاسکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشترپارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزا سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے عقیدہ امامت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامت دین مبین اسلام کی ضروریات میں سے ہے یہی وجہ ہے کہ خداوندمتعال نے نبوت کے بعد امامت کو قرار دے کر ختم نبوت پر مہر تصدیق ثبت کردی اور رسول اکرم(ص) کی تعلیمات بذریعہ امامت قیامت تک جاری رہیں گی اور خدا کے نمائندے اور رسول کے جانشین بارہ آئمہ ہر دور میں انسانیت کی رہبری کا کام انجام دیتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنا ذکر کربلا کیا جائے گا یاد حسین کا انعقاد ہوگا اتنا زیادہ وحدانیت پروردگار کا اثبات ہوگا اور اس ذات کی عبادت کا طریقہ و سلیقہ ہمیں آئے گا مجلس عزاء کے دروازے ہر آنے والے کے لئے کھلے ہیں یہ امام حسین کا فرش انسانیت کے لئے درسگاہ ہے۔ اہلسنت تو ہماری جان ہیں اس فرش عزا کے دروازے غیر مسلموں پر بھی بند نہیں کیے جاسکتے اور یہی اسکا حسن ہے اور اس حسن کو مزید تقویت پہنچانے کی ضرورت ہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف آرمی آفیشلز اور گلگت میں ہونے والے سانحے کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں خداوند متعال تمام مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ کرامت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .