ہفتہ 26 اپریل 2025 - 09:11
ایران کی طاقت کا محور "قومی وحدت اور ولایت فقیہ" ہیں

حوزہ / آیت اللہ دری نجف‌آبادی نے قومی وحدت اور ولایت فقیہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مسلمان قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ یکجہتی کے ساتھ قدس اور مظلوم فلسطین کی حمایت کریں اور ظالموں کے مقابلے میں استقامت کا ثبوت دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجف‌آبادی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں خطاب کے دوران کہا: ایران اسلامی کی عزت، طاقت اور اقتدار رہبر معظم انقلاب اسلامی کی رہنمائی کی برکت سے ہے۔

انہوں نے کہا: ولایت فقیہ و قومی وحدت جمہوریہ اسلامی ایران کے اقتدار کے بنیادی ستون ہیں۔ لہٰذا ولایت اور وحدت کے مقام کی حفاظت قوم کے ہر فرد کا نصب العین ہونا چاہیے۔

آیت اللہ دری نجف‌آبادی نے قدس اور فلسطین کی حمایت کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو دشمنانِ اسلام کے مقابلے میں استقامت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر ہم آج اسلام کی مدد نہ کریں تو آنے والے دنوں میں ہمیں اور زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha