جمعہ 25 جولائی 2025 - 20:04
شہداء کا خون عزت و افتخار کا سرچشمہ اور ایمان و ولایتمداری کی علامت ہے

حوزہ / آیت اللہ دری نجف آبادی نے ثقافتی فتنوں اور فکری انحرافات کے پھیلاؤ کے خلاف فیصلہ کن اور بھرپور مزاحمت پر زور دیتے ہوئے اسلامی اور عربی معاشروں سے غزہ کے مظلوم عوام کی سنجیدہ حمایت کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ صوبہ مرکزی آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے خطبہ جمعہ میں خطاب کے دوران کہا: فتنہ انگیز ثقافتی یلغار کے مقابلے میں مضبوطی سے ڈٹ جانا ضروری ہے، خداوند نے معاشرے میں فکری و ثقافتی انحراف کے پھیلاؤ سے سختی سے روکا ہے اور اس کے خلاف اقدام کا حکم دیا ہے اور سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی تمام توانائیاں اس راہ میں صرف کریں۔

انہوں نے اسلام میں عوام کے حقوق کی پاسداری کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلام خون، مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے بہترین دین ہے اور ہمیشہ عدل کو آزادیوں اور انفرادی کرامت کے تحقق کی ضمانت سمجھتا ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ صوبہ مرکزی نے امت اسلام اور دشمنان اسلام جیسے صدامی اور صیہونی حکومت کے درمیان فرق کرتے ہوئے کہا: شہداء کا خون عزت و افتخار کا سرچشمہ اور ایمان و ولایتمداری کی علامت ہے جبکہ اسرائیلی مجرم اور ان کے حامی اس نعمت سے محروم ہیں۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے غزہ میں حالیہ نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے ان جرائم کا جواب طلب کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام اسلامی اور عربی معاشروں کو غزہ کی حمایت میں سنجیدہ اقدام کرنا چاہیے اور مصنفین، صحافیوں اور فنکاروں کی ذمہ داری ہے کہ ان واقعات کو مستند کریں اور عالمی حافظے میں محفوظ کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha