۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ شبیری زنجانی

حوزہ / آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی نے چہلم سیدالشہداء علیہ السلام کے موقع پر پیدل چل کر زیارت امام حسین علیہ السلام کے لیے جانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: لاکھوں کی تعداد میں زائرین کا پیدل چل کر زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے جانا تشیع کی عظمت کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شبیری زنجانی نے چہلم سیدالشہداء علیہ السلام کے موقع پر زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے لاکھوں کی تعداد میں پیدل چلنے والے زائرین کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: میری خواہش تھی کہ کاش میں بھی چہلم سید الشہداء علیہ السلام کے موقع پر پیدل چل کر زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے جانے والوں میں شامل ہوتا۔ زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے یہ پیدل مارچ شریعت اور ولایت معصومین علیہم السلام کی بہترین تبلیغ ہے۔ دشمن اور تکفیری گروہ اس طاقت سے مرعوب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے یہ عظیم پیدل سفر تشیع کی عظمت کا باعث ہے۔ کاش مجھ میں اتنی ہمت ہوتی اور میں بھی زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے اس پیدل سفر میں شریک ہوسکتا۔ بہت ساری روایات میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی تاکید کی گئی ہے۔ بعض روایات میں اس زیارت کو واجب قرار دیا گیا ہے اور علامہ مجلسی رحمۃ اللہ علیہ، ان کے والد گرامی اور دیگر علماء کی نظر یہ ہے کہ جو شخص بھی امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی توان رکھتا ہو اس پر زندگی میں ایک مرتبہ زیارت کرنا واجب ہے۔

شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ شبیری زنجانی نے کہا: زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے یہ پیدل سفر شعائر اسلامی میں سے ہے اور مذہب کی ترویج کا ذریعہ بھی ہے اور یہ تعظیم شعائر اللہ سے مربوط روایات کا مصداق ہے۔

جلیل القدر محدث مرحوم حاجی نوری قدس سرّہ اربعین کے موقع پر ہمیشہ زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے نجف سے کربلا تک بزرگ علماء کے ہمراہ پیدل سفر کرتے تھے اور اسی راستے میں واپسی پر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .